الرءوف
كلمةُ (الرَّؤُوف) في اللغة صيغةُ مبالغة من (الرأفةِ)، وهي أرَقُّ...
وہ علم جو غور و فکر اور استدلال سے حاصل ہوتا ہے۔
’علمِ مکتسب‘ سے مراد وہ معرفت ہے جو انسان کو تین امور میں سے کسی ایک کے ذریعے حاصل ہوتی ہے: 1۔ سنی ہوئی خبروں سے جیسے قرآن و سنت۔ 2۔ یا عقلی دلائل سے۔ 3۔ یا پھر مشاہدۂ حواس سے۔ اس کے بالمقابل علمِ ضروری ہے، اور اس سے مراد وہ علم ہے جو بندے کے نفس کو اس طرح لازم ہوتا ہے جسے وہ اپنے آپ سے دور نہیں کرسکتا۔ یا یوں کہا جائے کہ: علمِ ضروری وہ علم ہے جس کی تصدیق کرنے پر عقل محبور ہوتی ہے بایں طور کہ یہ علم اسے دلیل کے بارے میں غور و فکر کے بغیر ہی حاصل ہوتا ہے۔