عیادت (بیمار پُرسی) (عِيادَةٌ)

عیادت (بیمار پُرسی) (عِيادَةٌ)


التربية والسلوك

المعنى الاصطلاحي :


مریض کی زیارت اور اس کی مزاج پُرسی کرنا۔

الشرح المختصر :


عیادت: اس سے مراد اس شخص کی زیارت کرنا ہے جسے کوئی ایسی بیماری یا کمزوری لاحق ہوگئی ہو جس نے اسے صحت اور اعتدال کی حالت سے نکال دیا ہو، خواہ اس نے اُسے بستر پر ڈال دیا ہو اور لوگوں کے پاس آنے جانے سے روک دیا ہو یا نہیں۔ یہ ان بلند ترین آداب میں سے ہے جس پر اسلام نے مسلمانوں کو ابھارا اور اسے ایک مسلمان کے اپنے دوسرے مسلمان بھائی پر اولین حقوق میں سے قرار دیا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


عیادت: زیارت، اس لفظ کا اصل معنی ’عَود‘ پر دلالت کرتا ہے۔ اس سے مراد ہے کسی معاملہ کو شروع کرنے کے بعد اس کو دوبارہ کرنا۔