المحسن
كلمة (المحسن) في اللغة اسم فاعل من الإحسان، وهو إما بمعنى إحسان...
ایسی نمازیں جن کا وقت نکل گیا ہو اور وہ (وقت پر) ادا نہ کی گئی ہوں۔
فوائت اپنے عام معنی میں ان عبادات کو کہتے ہیں جن کی ادائگی نہ ہوئی ہو یہاں تک کہ ان کی ادائیگی کا شرعی مقررہ وقت نکل جائے نیز یہ عبادات اپنی قضا تک انسان کے ذمہ میں ہی ہوتی ہیں۔ ان عبادات میں ایسی فرض نمازیں بھی ہیں جن کی ادائگی نہیں ہوئی یہاں تک کہ ان کا شرعی طور پر مقررہ وقت نکل گیا۔ چاہے یہ چھوٹنا کسی شرعی عذر کی بنا پر ہو جیسے حیض یا بلا عذر ہو، جیسے کوئی شخص جان بوجھ کر وقت پر ادا نہ کرے۔ اس کی ادائیگی انسان پر واجب اور لازم ہوتی ہے اور اس کی قضا اسی صورت میں ہوتی ہے جب وہ مکمل طور پر پڑھ لی جائے اور اس کی ادائیگی کردی جائے، خواہ شریعت کے مقررہ وقت کے بعد ہی سہی۔
فوائت: یہ ’فائتۃ‘ کی جمع ہے جو ’فَاتَ‘ سے ماخوذ اسم فاعل ہے۔ جب کسی کام کا وقت نکل جائے اور اسے مقررہ وقت میں نہ کیا جائے تو کہا جاتا ہے: ”فاتَ الأمْرُ“۔ ’فَوت‘ کا حقیقی معنی ہے: شے کا آگے بڑھ جانا اور حاصل نہ ہونا۔