البحث

عبارات مقترحة:

القدير

كلمة (القدير) في اللغة صيغة مبالغة من القدرة، أو من التقدير،...

الغفار

كلمة (غفّار) في اللغة صيغة مبالغة من الفعل (غَفَرَ يغْفِرُ)،...

الحي

كلمة (الحَيِّ) في اللغة صفةٌ مشبَّهة للموصوف بالحياة، وهي ضد...

شرعاً غیر مکلّف شخص
(قاصِرٌ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

وہ انسان جو شرعی طور پر مکلّف نہ ہو۔

الشرح المختصر

’قاصر‘ ہر اس شخص کو کہتے ہیں جو شرعی طور پر مکلف نہ ہو اور اس کی اہلیت کامل نہ ہو جیسے نوزائیدہ بچہ، چھوٹا بچہ، پاگل اور ناسمجھ وغیرہ۔ ایسے شخص میں یا تو اہلیت نہیں ہوتی مثلاً چھوٹا بچہ اور پاگل، یا پھر اس کی اہلیت ناقص ہوتی ہے جیسے وہ بچہ جس میں تمیز کی صلاحیت ہو۔ ’اہلیت‘ سے مراد کسی شخص پر اس کے حقوق یا اس پر دوسروں کے حقوق کے ثابت ہونے کی صلاحیت ہے۔ اسے ’اہلیتِ وجوب‘ سے بھی موسوم کیا جاتا ہے، یا اس کے ذریعہ کسی کام کے وقوع پذیر ہونے کی صلاحیت بھی اس سے مراد لی جاتی ہے، دریں صورت اسے ’اہلیتِ ادا‘ کہا جاتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

القَاصِر: لغت میں کسی چیز سے عاجز شخص کو قاصر کہتے ہیں۔ ’قصور‘ کا اصل معنی ہے کسی شے کی انتہاء تک نہ پہنچنا۔ ’قاصر‘ کے لفظ کا اطلاق غیر عاقل شخص جیسے بچہ، ناسمجھ اور پاگل پر بھی ہوتا ہے۔