العظيم
كلمة (عظيم) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) وتعني اتصاف الشيء...
ایک جھلی جو جنین کے بچاؤ اور اس کی حفاظت کے لیے اس کے ساتھ ہی رحمِ مادر میں پیدا ہوتی ہے۔
’مشیمہ‘ سے مراد وہ تھیلی یا سپاٹ جھلی ہے جو دورانِ حمل رحم مادر کی دیوار میں نمودار ہوتی ہے اور نال کے ذریعے جنین کے ساتھ ملی ہوتی ہے۔ مشیمہ کا کام بچے کو غذا اور ہوا پہنچانا، اسے ایک جگہ پر قائم رکھنا اور گندگیوں اورفضلات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔ انسان میں ’مشیمہ‘ کی لمبائی تقریبا 22 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔
المَشِيمَةُ: ایک جھلی جو جنین کو بچاتی اور رحم مادر میں اس کی حفاظت کرتی ہے۔ بوقتِ ولادت یہ الگ ہوجاتی ہے اور بچہ پیدا ہونے کے بعد نکلتی ہے۔ ’مشیمہ‘ کا لفظ دراصل ’شَیم‘ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے ’داخل ہونا‘۔