البحث

عبارات مقترحة:

الخبير

كلمةُ (الخبير) في اللغةِ صفة مشبَّهة، مشتقة من الفعل (خبَرَ)،...

الحي

كلمة (الحَيِّ) في اللغة صفةٌ مشبَّهة للموصوف بالحياة، وهي ضد...

المحيط

كلمة (المحيط) في اللغة اسم فاعل من الفعل أحاطَ ومضارعه يُحيط،...

مشروعیت (شرعی جواز)
(مَشْرُوعِيَّةٌ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

شرعی طور پر مطلوب ومرغوب فعل خواہ وہ واجب ہو یا مستحب۔

الشرح المختصر

مشروعیت: جسے شارع نے جائز قرار دیا ہو۔ یہ در اصل اس فعل یا قول کا وصف ہے جو کہ اجمالی طور پر شارع کے اس کے تئیں اجازت کو ظاہر کرنے کی وجہ سے جائز ہے؛ اس کے جواز کا اظہار یا تو واضح طور پر قرآن یا سنت کے نصوص سے ہوتا ہے، یا پھر صحیح استنباط کے ذریعے ہوتا ہے۔ چنانچہ یہ ان احکام دین میں سے ہوتا ہے جن کے متعلق شریعت کا تقاضا یہ ہے کہ بندے ان کی اتباع کریں اور ان پر عمل کریں۔ اس میں مستحبات اور واجبات دونوں شامل ہوتے ہیں۔ چنانچہ ان میں سے ہر ایک کو مشروعیت کے ساتھ موصوف کیا جائے گا۔

التعريف اللغوي المختصر

المشروعیۃ: یہ لفظ مشروع کی طرف منسوب ہے، جس کا معنی ہے واضح اور ظاہر۔ شرع کا حقیقی معنی ہے: ظاہر اور واضح کرنا۔ اسی سے کہا جاتا ہے: ”شَرَعَ الشَّيْءَ، يَشْرَعُ، شَرْعاً“ کہ اس نے شے کو ظاہر اور واضح کردیا۔