اقرار (الإِقْرَارُ)

اقرار (الإِقْرَارُ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


کسی مکلف شخص کا اپنے اوپر کسی کے حق کے ثابت ہونے کا اعتراف کرنا۔

الشرح المختصر :


الإِقْرارُ: انسان کا اپنے خلاف گواہی دینا، ’اقرار‘ سب سے اعلیٰ وارفع دلیل اور ثبوت سمجھا جاتا ہے، اور دعووں کو ثابت کرنے اور حقوق کو ان کےحق داروں تک پہنچانے کے لیے فیصلہ کرنے میں مضبوط ترین اور تنازعات کا فیصلہ کرنے میں ثبوت کا تیز ترین طریقہ ہے۔ اقرار، ثبوت پر مقدم ہے، اس لیے کہ انسان خود اپنی طرف جس شے کی نسبت کرتا ہے اس میں وہ متہم نہیں ہوتا ہے کیوں کہ اس صورت میں تہمت کا تصور ہی نہیں ہوتا، اسی لیے حاکم ’شہادت‘ سے پہلے ’اقرار‘ کے متعلق سوال کرتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


اقرار: اعتراف کو کہتے ہیں، یہ جھٹلانے اور انکار کرنے کی ضد ہے۔ اقرار دراصل لفظِ ’قَرّ‘ سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے قادر ہونا اور قرار پانا۔