باغی گروہ (الْبُغَاة)

باغی گروہ (الْبُغَاة)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


مسلمانوں کا ایک ایسا گروہ جو حاکم وقت کی اطاعت سے کسی جائز تاویل کو بنیاد بنا کر نکل جائے اور ان کے پاس طاقت اور محفوظ جگہ بھی ہو۔

الشرح المختصر :


باغی گروہ: مسلمانوں کا ایک گروہ جو اپنے آپ کو حق پراور حاکم وقت کو باطل پر سمجھتے ہوئے اس کی اطاعت سے نکل جائے اور اس سلسلے میں ان کا سہارا کوئی فاسد تاویل و ظن ہو۔ ان کے باغی قرار دیے جانے کے لئے شرط یہ ہے کہ ان کے پاس قوت بھی ہو اور کوئی ایسی جگہ بھی جہاں انہوں نے پناہ لے رکھی ہو اور جس میں وہ قلعہ بند ہوں۔

التعريف اللغوي المختصر :


البُغَاةُ: یہ ’باغٍ‘ کی جمع ہے جس سے مراد ظلم و زیادتی کرنے والا ہے۔ ’بغي‘ کا حقیقی معنی ہے حد سے تجاوز کرنا۔