فکرو تامل، غور وفکر (التَأَمُّلُ)

فکرو تامل، غور وفکر (التَأَمُّلُ)


الثقافة والدعوة التربية والسلوك

المعنى الاصطلاحي :


کسی شے کو یاد رکھنے اور سمجھنے کے لیے اس کی اچھی طرح چھان بین کرنا اور دیر تک غور وخوض کرنا۔

الشرح المختصر :


فکر وتامل عظیم قلبی عبادات میں سے ہے۔ یہ تمام اچھائیوں کی اصل اور علوم و معارف کا مبدا و اساس ہے۔ اس میں آخرت کے مصالح اور ان کے حصول کے طریقوں میں، اور آخرت کے خطرات کو دفع کرنے اور ان سے بچنے کے راستوں کے بارے میں غور و فکر کرنا، نیز دنیا کے مصالح اور ان کے حصول کے ذرائع میں اور دنیا کے مفاسد اور ان سے بچنے کے وسائل میں تامل کرنا شامل ہے۔ تاہم تامل کی سب سے بڑی قسم آخرت کے مصالح میں غور وفکر کرنا ہے جیسے اللہ تعالیٰ کی شرعی اور تکوینی آیات میں تامل کرنا۔

التعريف اللغوي المختصر :


التَّأمُّلُ: بار بار اور ہمیشہ غور و فکر کرتے رہنا۔ یہ دراصل ’أمل‘ سے نکلا ہے جس کا معنی ہے: امید، توقع اور انتظار۔ اس کے یہ معانی بھی آتے ہیں: بصیرت، تفکر وتدبر۔