تحنیک (التَّحْنِيكُ)

تحنیک (التَّحْنِيكُ)


الفقه التربية والسلوك أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


چبائی ہوئی کھجور یا اسی طرح کی کسی اور شے سے نومولود بچے کے منہ میں تالو کو ملنا تاکہ اس کی حلاوت اس کے پیٹ میں جا پہنچے۔

الشرح المختصر :


تحنیک: کھجور یا اس طرح کی کوئی اور میٹھی شے چبانا یہاں تک کہ وہ سیال ہو کر نگلنے کے قابل بن جائے اور پھر اسے بچے کے منہ میں تالو کو ملنا تاکہ اس میں سے کچھ اس کے پیٹ میں چلا جائے۔ بچے کی تحنیک کی جگہ کو 'حَنَک' کہا جاتا ہے۔ 'حنک' دو ہوتے ہیں ایک منہ کے بالائی حصے میں اور دوسرا زیریں حصے میں۔

التعريف اللغوي المختصر :


تَحنیک: یہ ”حَنَّک“ سے مصدر ہے، اس کا معنی ہے کھجور کو چبا کر اسے نو زائیدہ کے منہ میں تالو کو ملنا، الحَنَك: منہ کا بالائی اور نچلا حصہ۔