تعزیر، ایسی سزا جو شرعا مقرر نہ ہو (التَّعْزِيرُ)

تعزیر، ایسی سزا جو شرعا مقرر نہ ہو (التَّعْزِيرُ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


ہر اس معصیت پر دی جانے والی شرعا غیر مقرر سزا جس میں عام طور پر حد اور کفارہ نہیں ہوتا۔

الشرح المختصر :


تعزیر: بغرضِ تادیب مارنا۔ یہ ایک ایسی سزا ہوتی ہے جو شرعی طور پر مقرر نہیں ہوتی اور جرم کی نوعیت اور مختلف لوگوں کے اعتبار سے بدلتی رہتی ہے۔ سزا کو تعزیر کا نام اس لئے دیا گیا ہے کیونکہ یہ مجرم کو جرائم اور معاصی کے ارتکاب سے روکتی اور منع کرتی ہے اور اس کا مقصد مجرم کی اصلاح وتہذیب ہوتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


تعزیر: یہ عَزَر سے ماخوذ ہے۔ اس کا حقیقی معنی ہے: منع کرنا اور لوٹانا۔