احتساب (حصولِ ثواب کی نیت) (الاِحتِسَاب)

احتساب (حصولِ ثواب کی نیت) (الاِحتِسَاب)


الثقافة والدعوة التربية والسلوك

المعنى الاصطلاحي :


قول و عمل اور اعتقاد میں اللہ سے ثواب پانے کی رغبت رکھنا اور خوشی و مصیبت میں اسی پر اکتفا کرنا۔

الشرح المختصر :


’احتساب‘ کا معنی ہے: اللہ تعالیٰ سے اجر و فضل چاہنا۔ یہ در اصل اللہ تعالیٰ کے فیصلے اور تقدیر پر راضی ہونے نیز اس کی ذات سے حسن ظن رکھنے کی دلیل ہے۔ اس میں درج ذیل اشیا شامل ہیں: 1۔ تکالیف پر صبر کرتے وقت اللہ تعالیٰ سے اجر طلب کرنا، جیسے بچوں کے فوت ہو جانے پر۔ 2۔ اطاعت و فرماں برداری کے کاموں کی انجام دہی کے وقت اللہ کی رضا کا قصد کرنا اور اس کا ثواب طلب کرنا۔ 3۔ مختلف قسم کی آزمائشوں کے پیش آنے پر انسان کا اللہ تعالیٰ پر اکتفا کرنا اور اسی پر اعتماد اور بھروسہ کرنا۔

التعريف اللغوي المختصر :


احتساب: کسی شے کا شمار کرنا۔ کہا جاتا ہے: ”احْتَسَبَ الرَّجُلُ بِعَمَلِهِ، يَحْتَسِبُ، احْتِساباً“ جب انسان اپنا کام شمار کرے اور اس کی اجرت مانگے۔ یہ دراصل’حساب‘ سے ماخوذ ہے، جس کا معنی ہے:’گننا‘ اور ’شمار کرنا‘۔ اس کا معنی ’انکار کرنا‘ بھی آتاہے۔