القريب
كلمة (قريب) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فاعل) من القرب، وهو خلاف...
شعلے اگلتی آگ کا کسی چیز پر اثر کرنا۔
’اِحراق‘ سے مراد آگ کا کسی چیز کے وجود کو سِرے سے اور مکمل طور پرختم کر دینا، یا کسی چیز پر اس طرح اثر انداز ہونا کہ اسے مکمل اور کلی طور پر ختم نہ کرے۔ جان بوجھ کر آگ لگانا جرم عمد میں شامل ہے اور اس پر احکامِ (قتل) عمد کا اطلاق ہوتا ہے کیونکہ اس پر مخصوص کارروائی عمل میں آتی ہے۔
لفظِ ’اِحراق‘ أحْرَقَ فعل سے مصدر ہے۔ اس سے مراد ’آگ کا کسی چیز پر ایسا اثر کرنا کہ اس کی پہلی حالت کو تبدیل کردے‘۔ اس کا اصل معنی یہ ہے کہ دو چیزوں کا آپس میں اس طرح رگڑنا کہ حرارت اور شعلے نکلیں، جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ ”حَرَقْتُ الشَّيْءَ“ میں نے کسی چیز کو جلا دیا یعنی جب میں دو چیزوں کو آپس میں رگڑدوں اور اس سے آگ جل اٹھے۔