البحث

عبارات مقترحة:

الرءوف

كلمةُ (الرَّؤُوف) في اللغة صيغةُ مبالغة من (الرأفةِ)، وهي أرَقُّ...

الحكيم

اسمُ (الحكيم) اسمٌ جليل من أسماء الله الحسنى، وكلمةُ (الحكيم) في...

السيد

كلمة (السيد) في اللغة صيغة مبالغة من السيادة أو السُّؤْدَد،...

تناسخ (علمِ میراث کی ایک اصطلاح)
(التَّنَاسُخ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

پہلی میت کے ترکہ کی تقسیم سے پہلے کسی وارث کی وفات واقع ہو جانے کے سبب اس کے حصے کا اس کے وارثین کی طرف منتقل ہوجانا۔

الشرح المختصر

تناسُخ یہ ہے کہ میراث کی تقسیم سے قبل ہی کسی وارث کی موت واقع ہو جائے۔ اس صورت میں میراث دوسرے ورثاء کی طرف منتقل ہوجائے گی۔ چنانچہ تقسیم ترکہ سے پہلے میراث کے مال کا پہلے وارث سے دوسرے وارث کی طرف منتقل ہونا تناسخ کہلاتا ہے۔ اس کا نام تناسخ اس لیے رکھا گیا ہے کیوں کہ مال مختلف ہاتھوں میں منتقل ہوتا ہے یعنی ایک وارث سے دوسرے کے پاس چلا جاتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

تَناسُخ: باہم منتقل ہونا۔ یہ نَسخ سے ماخوذ ہے جس کا معنی منتقل کرنا، تحویل کرنا اور تبدیل کرنا ہے۔ کہا جاتا ہے: ”نَسَخَ الشَّيْءَ بِالشَّيْءِ، يَنْسَخُهُ“ ایک شے کو منتقل کردیا اور دوسری شے کے ذریعے اسے زائل کردیا، ہر وہ شے جو دوسری شے کو اپنا قائم مقام بناتی ہے گویا کہ اس نے اس شے کو نسخ کیا ہے۔