میقاتِ اہل مکہ، مکہ میں ایک جگہ کا نام (التَّنْعِيمُ)

میقاتِ اہل مکہ، مکہ میں ایک جگہ کا نام (التَّنْعِيمُ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


مکہ میں حرم سے باہر کی ایک جگہ جو اہل مکہ کے لئے میقات (احرام باندھنے کے مقامات) میں سے ایک مقام ہے۔

الشرح المختصر :


’تنعیم‘ حرمِ مکی سے باہر ایک جگہ ہے جو مکہ سے تین یا چار میل یعنی مسجد حرام سے تقریبًا چھ کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ یہ مکہ کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ مدینہ منورہ کی جانب سے حرم کی حد ہے اور حرم کے باہر کی جگہوں یعنی ”حِل“ میں سے بیت اللہ کے سب سے قریب ترین جگہ ہے۔ اسی مقام پر آج کل مسجد عائشہ رضی اللہ عنہا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


تنعیم: آسائشِ زندگی کا کشادہ ہونا اور فراخ ہونا۔ کہا جاتا ہے ’نَعِمَ عَیْشُہُ، یَنْعَمُ‘ کہ اس کی زندگی نعمت آشنا ہوئی، جب اس میں فراخی اور آسانی آجائے۔ اس کا اصل تَنعُّمْ سے ہے جس کا معنی ’لطف اندوز ہونا‘ اور ’نعمتوں کی آسودگی‘ ہے۔ تنعیم: مکہ میں ایک جگہ کا نام بھی ہے۔ تنعیم کو یہ نام اس لیے دیا گیا کیوں کہ اس کے دائیں جانب جبلِ نُعَیْم واقع ہے اور بائیں طرف جبل ناعِمْ ہے اور وادی کا نام نَعمانْ ہے۔