المنان
المنّان في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) من المَنّ وهو على...
دو یا اس سے زائد صحیح و غیر متعارض اقوال کا اختلاف جن کے مابین جمع و توفیق کا امکان ہو۔
’اختلاف تنوّع‘ آراء میں تعارض اور اختلاف کی قسموں میں سے ایک قسم ہے، اور یہ دو چیزوں میں سے ایک کی وجہ سے ہے: اول: یہ کہ ہر ایک، دوسرے کی تعبیر سے الگ ایسی تعبیر کرے جو دوسرے کے معنی سے ہٹ کر ایک الگ معنی پر دلالت کرے۔ اس کی مثال: مفسرین کا ”الصِّرَاط المُسْتَقِيم“ کےمعنی میں پایا جانے والا اختلاف ہے۔ چنانچہ کسی نے کہا کہ اس کا معنی قرآن ہے تو کسی نے کہا اس سے اسلام مراد ہے اور کسی نے کہا کہ اس سے مراد سنت ہے اور یہ سارے معانی صحیح اور غیر متعارض ہیں۔ دوم:ان میں سے ہر ایک تفسیر لفظ کے کسی ایک نوع کا ذکر کرے اور اس کی مثالیں وہ قراءتیں، صفت اذان اور اقامت وغیرہ ہیں جن میں صحابہ رضی اللہ عنہم نے اختلاف کیا ہے۔ اختلاف کی دوسری قسم ’اختلافِ تضاد‘ ہے یعنی ایسا اختلاف تعارض جس میں دو چیزوں میں سے ایک دوسرے کے خلاف کی دعوت دے، مثلا قرآن کریم کی آیتوں کی تفسیر میں بدعتی جماعتوں کا اختلاف جیسے روافض،صوفیاء اور اشاعرہ وغیرہ کی تفسیریں۔