البر
البِرُّ في اللغة معناه الإحسان، و(البَرُّ) صفةٌ منه، وهو اسمٌ من...
نماز میں اعضاء کے پرسکون ہونے کے ساتھ ساتھ حضورِ قلب اور اطمینان ہونا۔ (2)
خشوع: یہ ایک عظیم عبادت ہے جس کی بدولت اعضاء میں اطمینان، ٹھہراؤ اور سکون آجاتا ہے ۔ ’خشوع‘ کا لفظ دو معانی کو متضمن ہے؛ ایک ’عاجزی و انکساری‘ اور دوسرا ’سکون و اطمینان‘ جو کہ دل کی نرمی کو مستلزم ہے جس کے ساتھ سختی کا وجود ہی نہیں رہ سکتا۔ دل کے خشوع میں یہ بات داخل ہے کہ وہ اللہ کی بندگی کرے اور مطمئن رہے۔ (3)
خشوع: ’عاجزی‘، ’سکون ‘اور ’پستی‘ اختیار کرنا۔ جب کوئی شخص نماز کو حضور قلب کے ساتھ پڑھے تو کہا جاتا ہے’’خَشَعَ في صَلاتِه‘‘یعنی اس نے اپنی نماز میں خشوع اختیار کیا۔ یہ ’خَشَعَتِ الأرضُ‘ سے ماخوذ ہے ایسا اس وقت کہا جاتا ہے جب زمین ٹھہر جائے اور پرسکون ہوجائے۔