دَلالَتِ مُطابِقی (دَلَالَةُ الْمُطَابَقَةِ)

دَلالَتِ مُطابِقی (دَلَالَةُ الْمُطَابَقَةِ)


أصول الفقه العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


لفظ کی تفسیر اس کے پورے معنیٰ کے ساتھ کرنا۔

الشرح المختصر :


دَلالتِ مطابقی: لفظ کا اس کے معنی موضوع لہ پر دلالت کرنا، یا (بالفاظ دیگر) معنی کی لفظ کے ساتھ یکسانیت، جو عرب کے قول:’’طابَقَ النَّعْلُ النَّعْلَ‘‘ سے ماخوذ ہے جو اس وقت بولا جاتا ہے جب دو جوتے بالکل یکساں ہوں۔ دلالتِ مطابقت کو یہ نام اس لیے دیا گیا کیوں کہ اس میں لفظ کے معنی اور اس سے حاصل ہونے والے فھم میں باہمی مطابقت (موافقت) ہوتی ہے۔ چنانچہ ہر اسم مسمی بہ پر اور وہ اللہ کی ذات ہے اور اس صفت پر جس سے یہ اسم ماخوذ ہے، دلالت کرتا ہے۔ چنانچہ الخالق کا اسم اللہ تعالی کی ذات پر اور صفتِ خلق پر بطورِ مطابقت دلالت کرتا ہے۔