الحكم
كلمة (الحَكَم) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فَعَل) كـ (بَطَل) وهي من...
ہر وہ قول جو اللہ کی تعظیم اور محبت پر مشتمل ہے ذکر کہلاتا ہے۔
’ذکر‘ دل اور زبان کی عبادت کا نام ہے۔ اور یہ تمام اعمال اور طاعت کے کاموں میںسب سے آسان عمل ہے۔ ذکر اللہ تعالى کى حمد وثنا کو بھی شامل ہے۔ چاہے اللہ تعالیٰ کی ذات، اس کى صفات، یا افعال واحکام کا تذکرہ کیا جائے، قرآن کى تلاوت کى جائے، یا اللہ سے دعا کى جائے یا حاجت طلب کى جائے، یا اس کى حمد وثنا، پاکیزگی وبزرگی، عظمت وکبریائی بیان کى جائے اور اس کى وحدانیت کو بجا لایا جائے، یا نبیﷺ پر درود بھیجا جائے، یہ ساری چیزیں اگر اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل کرنے اور ثواب کی نیت سے کى جائیں تو یہ سب ذکرِ الٰہی میں داخل ہوں گى۔
’ذکر‘ سے مراد زبان سے ادا کرنا اور بولنا ہے، اسی سے کہا جاتا ہے: ”ذكَرَ اسْمَ اللهِ“ کہ اس نے اللہ کا نام اپنی زبان سے لیا، یہ دل میں کسی شے کو یاد کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے، ’ذکر‘ کی جمع ’اذکار‘ ہے۔