رویت ہلال (رُؤْيَةُ الْهِلاَلِ)

رویت ہلال (رُؤْيَةُ الْهِلاَلِ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


سابقہ مہینے کی انتیسویں تاریخ کو غروبِ آفتاب کے بعد ایسے شخص کا اپنی آنکھ سے چاند کو دیکھنا جس کی خبر لائقِ اعتماد اور اس کی شہادت قابلِ قبول ہو۔

الشرح المختصر :


’رؤیت ہلال‘ کی دو قسمیں ہیں: 1. رؤیتِ بصریہ مجردہ ( ننگی آنکھ سے دیکھنا) یعنی کوئی اور ذریعہ استعمال کیے بغیر چاند کو نری آنکھ سے دیکھنا۔ 2. رؤیتِ مُسَلَّحَہ(مشینری سے لیس ہوکر دیکھنا) : جس میں دیکھنے والا مخصوص آلات جیسے فلکیاتی رصدگاہوںوغیرہ کی مدد لیتا ہے۔ ’رؤیت ہلال‘ میں مطلوب یہ ہے کہ اسے نریآنکھ سے دیکھا جائے، رہی باتجدید آلات جیسے دوربینوں وغیرہ کے ذریعہ دیکھنے اور ان کی مدد لینے کی، تو یہ جائز ہے لیکن ضروری نہیں۔