ہُنْڈی کا عمل (السَّفْتَجَةُ)

ہُنْڈی کا عمل (السَّفْتَجَةُ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


کسی شخص کا ایک ملک میں کسی دوسرے کو مال بطور قرض دینا اور قرض دار سے یہ مطالبہ کرنا کہ وہ اس کے لیے ایک نوشتہ (پرچی) لکھ دے جس سے وہ اس قرض کو کسی دوسرے ملک میں وصول کرسکے۔

الشرح المختصر :


السُّفْتَجَةُ: وہ قرض جس میں قرض دینے والا راستے کے خطروں سے بچنے اور مال اٹھانے کی مشقت سے بچ جاتا ہے۔ وہ اس طرح سے کہ ایک آدمی کسی دوسرے شخص کو قرض دیتا ہے اور اس سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس کے لیے ایک دستاویز یا اقرار نامہ لکھ دے جس میں وہ کسی کو وکیل بنادے اور اس کے لیے اس قرض کا بدل ایک امن والی جگہ میں ادا کرنا ضروری قرار دے۔ یہ معاملہ ”سُفتَجَہ“ اس وجہ سے کہلاتا ہے کہ اس میں معاملے کی پختگی، اور اس کی توثیق ہوتی ہے اور اس کا فائدہ یہ ہے کہ راستے کے خطرات سے حفاظت اورمال اٹھاکر لے جانے کی مشقت سے بچ جاتے ہیں۔

التعريف اللغوي المختصر :


السُّفْتَجَةُ: یہ ہے کہ کوئی آدمی کسی دوسرے کو کسی ملک میں کوئی رقم دے اس شرط پر کہ وہ اسے دوسرے ملک میں واپس دیدے۔ جب کوئی (مال میں) اس طرح کا تصرف کرے تو کہا جاتا ہے: ”سَفْتَجَ بِالمالِ“۔ اس کی اصل سَفْتَہْ ہے یعنی محکم ومضبوط چیز۔