سِلْمْ، (صلح و سلامتی) (السَّلَمُ)

سِلْمْ، (صلح و سلامتی) (السَّلَمُ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


کسی متعینہ مدت کے لئے کافروں کے خلاف جہاد کو چھوڑ دینا ۔

الشرح المختصر :


’سِلْم‘: کافروں سے جہاد کرنے کو ترک کر دینا، یہ مصالحت کے معنی میں ہے، بایں طور کہ مسلمان اور کفار کے ما بین ایک عقد ہوگا، اس کی کچھ قسمیں ہیں: 1- وہ سِلم جو ہمیشہ کے لیے ہے جو کہ ذِمہ کا عقد ہے، اس سے مراد یہ ہے کہ بعض کفار کااسلامی رياست میں اپنے کفر پر باقی رہنے کا اقرار جزیہ اور اسلام کےدنیوی احکام کی پابندی کی شرط کے ساتھ۔ 2- وہ سِلم جو وقتی ہے، اس کی دو صورت حال ہیں: پہلی : جنگ بندی کا معاہدہ۔ دوسری: تحفظاتی معاہدہ۔

التعريف اللغوي المختصر :


’سِلْم‘ : صلح و سلامتی ۔ یہ جنگ و قتال کی ضد ہے ۔ سِلم "مسالم" کو بھی کہتے ہیں ۔ اس سے مراد وہ شخص ہے جو موافقت کرنے والا ہوتا ہے اور محارب نہیں ہوتا۔