البحث

عبارات مقترحة:

العظيم

كلمة (عظيم) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) وتعني اتصاف الشيء...

الودود

كلمة (الودود) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعول) من الودّ وهو...

المتكبر

كلمة (المتكبر) في اللغة اسم فاعل من الفعل (تكبَّرَ يتكبَّرُ) وهو...

مسواک
(السِّوَاكُ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

وہ آلہ جس کو منہ کی صفائی کے لئے استعمال کیا جاتاہے جیسے پیلو کے درخت کی ٹہنی وغیرہ۔

الشرح المختصر

سواک اس لکڑی کو کہا جاتا ہے جس سے منہ کو صاف کیا جائے۔ ’مسواک ‘ہر اس سخت شے سے ہوسکتی ہے جس سے منہ میں موجود کھانے کے بقایا جات اور منہ کی بدلی ہوئی بو کو دور کیا جاسکتا ہو جیسے کہ پیلو یا زیتون کے درخت کی ٹہنی وغیرہ ،بشرطیکہ یہ شے نقصان پہنچانے والی نہ ہو

التعريف اللغوي المختصر

’وہ لکڑی جس سے منہ کو رگڑ کر صاف کیا جاتاہے ‘۔ ’السِّواكُ ‘کا معنی ’مسواک کرنا‘ اور ’مَلنا‘ بھی ہوتا ہے۔’السِّواكِ ‘کا لفظ ’السَوْك ‘سے نکلا ہے جس کا معنی ہے ’ہلنا ‘اور ’حرکت کرنا‘۔مسواک كو يہ نام اسی لئے دیا گیا ہے کیونکہ انسان اسے منہ میں حرکت دیتا ہے ۔ ’سواك ‘کی جمع ’سُوكٌ ‘اور’مَسَاوِيكٌ ‘آتی ہے ۔