القهار
كلمة (القهّار) في اللغة صيغة مبالغة من القهر، ومعناه الإجبار،...
وہ وقت جس میں عورت حیض و نفاس کے خون سے پاک ہوتی ہے۔
طہر: عورت کا حیض و نفاس کے خون سے پاک ہونا۔ اس کی دو علامات ہیں : پہلی علامت : خون کا رک جانا۔ فقہاء اسے ’جَفَاف ‘سے تعبیر کرتے ہیں بایں طور کہ اگر عورت کپڑے کے کسی ٹکڑے کو اپنی شرمگاہ میں ڈال کرنکالے تو وہ صافت ستھرا نکلے ۔ دوسری علامت : سفید پانی کا دیکھنا جو حیض ختم ہونے کے بعد عورت کی شرمگاہ سے نکلتا ہے۔
طہر: گندگی اور میل سے صاف ہونا۔ کہاجاتا طَہُرْتْ، ہاء کے پیش اور زبر کے ساتھ، کہ عورت حیض یا نفاس سے پاک ہوگئی، اس کا خون ختم ہوگیااور اس نے پاکی دیکھ لی۔