اجازت، اذن (الْإِذْن)

اجازت، اذن (الْإِذْن)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


اِذن سے مراد کسی ایسی چیز کے بارے میں اجازت دینا ہے جس میں تصرف کرنا کسی دوسرے کے لیے شریعت کی رو سے ممنوع تھا۔

الشرح المختصر :


اِذن سے مراد کسی چیز کے استعمال کے بارے میں اجازت، یا ممانعت کے ختم ہونے کا اعلان یا خبر ہے اور یہ اجازت اس شخص کے لیے ہے جس پر اس چیز کا استعمال شرعاً ممنوع ہو۔ اذن کی دو قسمیں ہیں: 1۔ شارع کی طرف سے دی جانے والی اجازت جو نص شرعی کی شکل میں یا پھر لوگوں کی مصلحت کے پیش نظر حاکمِ وقت کے اجتہاد کی شکل میں ہو، لیکن ایسے اجتہاد کے لیے ضروری ہے کہ وہ مقاصد شریعت کے عمومی قواعد کی رعایت کرتے ہوئے کیا گیا ہو جیسے حصولِ منفعت اور دفعِ ضررکے قواعد۔ 2۔ مالک کی اجازت، یعنی کوئی شخص کسی دوسرے کو اپنی چیز میں تصرف کرنے کا اختیار دے۔

التعريف اللغوي المختصر :


اِذن: یہ ’أذِنَ‘ سے مصدر کا صیغہ ہے۔ اس کا اصل مفہوم ممانعت کا ختم کرنا اور کسی کام کو مباح کردینا ہے۔ ’اِذن‘ کا اطلاق خبر دینے اور مطلع کرنے پر بھی ہوتا ہے۔ اسی سے لفظ ‏اذان ہے۔