الحسيب
(الحَسِيب) اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على أن اللهَ يكفي...
لوگوں سے میل جول ترک کردینا اور علیحدگی اختیار کر لینا۔
العُزْلَةُ: عزلت ایک طبعی کیفیت ہے، جس سے عُزلت پسند آدمی کے اندر تنہائی، لوگوں سے کنارہ کشی، ان سے بات چیت اور معاملہ داری ترک کردینے کا رحجان پیدا ہو جاتا ہے، یہ اس طرح کہ وہ پہاڑوں، گھاٹیوں، ساحلوں اور گھروں وغیرہ میں بیٹھا رہنا پسند کرنے لگے۔ عُزلت (گوشہ نشینی) کی دو قسمیں ہیں: 1. عُزلتِ بدنی: لوگوں سے میل جول نہ رکھنا اور ان سے معاملات ترک کردینا۔ 2. عُزلتِ قلبی: برے اخلاق سے کنارہ کشی اور برے افعال و اقوال کو ترک کردینا۔
العُزْلَةُ: کسی چیز سے کنارہ کشی اور علیحدگی اختیار کرنا۔ ’عزلہ‘ کے معنی برطرف ہونے اور دوری اختیار کرنے کے بھی آتے ہیں۔