قذف، تہمت (الْقَذْفُ)

قذف، تہمت (الْقَذْفُ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


کسی پاکدامن، آزاد اور مکلف مسلمان پر زنا یا لواطت کی تہمت لگانا یا (اس کے) نسب کی نفی کرنا۔

الشرح المختصر :


قذف ایک ایسا جرم اور قابل سزا گناہ ہے جس میں کوئی شخص کسی اور کی طرف زنا یا لواطت کی نسبت کرتا ہے اور اس کے اپنے باپ سے ثابت شدہ نسب میں طعنہ زنی کرتا ہے۔ قذف بھی دیگر حدود کی طرح اعتراف یا گواہی سے ثابت ہوتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


القَذْفُ: کسی شے کو پھینکنا اور ڈالنا۔ یہ گالی گلوچ کرنے اور زنا کی تہمت لگاني کے معنی میں بھی آتا ہے۔