قنطرہ (پُل) (الْقَنْطَرَة)

قنطرہ (پُل) (الْقَنْطَرَة)


العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


ایک پُل جس پر مومن پل صراط پر سے گزرنے کے بعد ٹھہریں گے تاکہ دنیا میں ان کے درمیان جو مظالم اور ناانصافیاں تھیں ان کے متعلق ان کے مابین قصاص (بدلے کا لین دین) ہوسکے۔

الشرح المختصر :


قنطرہ: ایک چھوٹا سا پل ہے جس پر اللہ تعالی مومنوں کو ایک دوسرے سے ان ناانصافیوں کا بدلہ لے کردے گا جو انہوں نے دنیا میں ایک دوسرے کے ساتھ کی ہوں گی۔ یہ بدلہ (قصاص) اس بدلے کے علاوہ ہوگا جو میدانِ قیامت میں دلایا جائے گا۔ اس کا مقصد دلوں کے کینہ کپٹ، بغض وعناد اور حسد کو دور کرنا ہے۔ چنانچہ یہ ایک قسم کی صفائی اور تطہیر کا عمل ہوگا۔ کیونکہ جنتی جنت میں صرف اسی صورت میں داخل ہوں گے جب وہ کامل ترین حالت میں ہوں گے۔ قَنطَرۃ کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ ایک قول کے مطابق یہ پُل صراط ہی کا تتمہ ہے اور اس سے مراد پل صراط کا جنت کی جانب والا کنارہ ہے۔ ایک دوسرے قول کی رو سے یہ دو (الگ الگ) پل ہیں، لیکن قَنطرہ ایک ایسا پل ہے جو صرف مومنوں کے لیے ہے اور ان میں سے کوئی بھی دوزخ میں نہیں گرے گا۔

التعريف اللغوي المختصر :


قَنْطرَہ: ’پل اور بلند عمارت‘۔ یا اس سے مراد وہ گزرگاہ ہے جسے پانی پر سے گزرنے کے لیے بنایا جاتا ہے۔