البحث

عبارات مقترحة:

الغفار

كلمة (غفّار) في اللغة صيغة مبالغة من الفعل (غَفَرَ يغْفِرُ)،...

المهيمن

كلمة (المهيمن) في اللغة اسم فاعل، واختلف في الفعل الذي اشتقَّ...

الحسيب

 (الحَسِيب) اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على أن اللهَ يكفي...

گری پڑی چیز
(اللُّقَطَةُ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

شرعی طور پر قابلِ احترام مال جسے کوئی آدمی غیر محفوظ جگہ سے پاتا ہے اور اس کے مالک کو نہیں جانتا۔

الشرح المختصر

لقطہ سے مراد وہ مال ہے جو اپنے مالک سے ضائع ہوجائے اور اسے کوئی دوسرا اٹھا لے۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ: لقطہ وہ معصوم مال - خواه وه کسی مسلمان كا ہو یا کافر معاہد کا - ہے جو اس کے مالک نادانستہ طور پر یا غفلت برتنے کی وجہ سے کسی غیر محفوظ مقام پہ کھو گیا ہو۔ حرز (محفوظ مقام) سے مراد وہ جگہ ہے جہاں عام طو رپر مال کو محفوظ کیاجاتا ہے، جیسے گھر یا دکان وغیرہ، بہر حال یہ مال کسی اور کو مل جائےاور وہ اس کے مستحق یعنی مالک کو نہ جانتا ہو تو وہ اس مال کو اٹھالے تاکہ اس کی حفاظت کرے یا یا مکمل ایک سال تک اس کی تشہیر کرانے کے بعد اس کا مالک بن جائے۔ اس قید سے وہ حالت نکل گئی جس کے مالک کا پتہ چل جائے، جیسے کسی کو کوئی بٹوا ملا اس میں پیسے بھی ہوں اور اس کے مالک کا شناختی کارڈ بھی ہو، لیکن جس کا مستحق یعنی مالک بالکل معلوم نہ ہو، تو وہ مال اٹھانے والے کے لیے مباح ہے۔ لقطہ کی تین حالتیں ہیں اور ہر حالت کا فقہ کی کتابوں میں اپنا حکم ہے: 1. پہلی حالت: یہ کہ وہ کوئی معمولی چیز ہو جس کی لوگ پرواہ نھیں کرتے، جیسے چابک، روٹی، پھل، اور لاٹھی۔ 2. دوسری حالت: یہ کہ وہ چیز ایسی ہو جو چھوٹے درندوں سے اپنی حفاظت خود کرسکتی ہو؛ یا تو اپنی جسامت کی وجہ سے، جیسے اونٹ اور گھوڑا، یا اڑنے کی وجہ سے جیسے پرندے، یا تیز دوڑنے کی وجہ سے جیسے ہرن، یا اپنے کچلیوں سے اپنا دفاع کرنے کی وجہ سے جیسے چیتا وغیرہ۔ اسی طرح بڑی چیزیں مثلاً بھاری دیگ، لکڑی اور لوہا وغیرہ جو اپنی جگہ سے منتقل نھیں ہو سکتے اسی میں شامل کئے جائیں گے۔ 3. تیسری حالت: وہ چیز باقی اموال میں سے ہو جیسے سونا، چاندی، کرنسیاں (روپیے پیسے) اور چھوٹے درندوں سے خود اپنی حفاظت نہ کر سکنے والے جانور جیسے بھیڑ بکریاں۔ اس کی تین اقسام ہیں: 1: وہ جانور جو کھائے جاتے ہیں جیسے بکری اور مرغی وغیرہ۔ 2: جس چیز کے خراب ہو جانے کا خدشہ ہو جیسے پھل وغیرہ۔ 3: سابقہ دو اقسام کے علاوہ مال کے باقی اقسام جیسے نقدی مال، برتن اوراسی طرح کی دیگر چیزیں۔

التعريف اللغوي المختصر

لفظِ لقطہ سے مراد وہ چیز ہے جسے آپ راستے میں پڑی ہوئی پائیں اور اسے اٹھا لیں، یہ اصل میں ”اللَّقْط“ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے زمین سے کوئی شے اٹھانا، جب کوئی پرندہ زمین سے دانہ چگتا ہے تو کہا جاتا ہے: ”لَقَطَ الطَّائِرُ الحَبَّ“ کہ پرندے نے زمین سے دانہ چن کر کھایا۔