محبت (الْمَحَبَّة)

محبت (الْمَحَبَّة)


العقيدة أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


شوہر کے دل کا اپنی بیوی کی طرف مائل ہونا اور اس کی نظروں میں محبوب ہو جانا۔

الشرح المختصر :


مخلوق کے مابین جو محبت ہے اس کا عام مطلب ہے نفس کا کسی خوش کن چیز کی طرف مائل ہونا۔ اس محبت کی تین صورتیں ہیں: 1- محبتِ لذت: جیسے شوہر کی بیوی سے محبت۔ 2- محبتِ نفع: جیسے کسی قابل انتفاع چیز سے محبت۔ 3- محبتِ فضل: جیسے علم کی وجہ سے اہل علم سے محبت۔

التعريف اللغوي المختصر :


محبت کسی خوش کن چیز کی طرف مائل ہونے کو کہتے ہیں۔ حُبّ کا معنی ہے: مودت، اور اس کی ضد بغض ہے۔ کہا جاتا ہے: ”تَحَبَّبَ إِليه“ یعنی وہ اس کی نظروں میں محبوب ہو گیا۔