مکاتبہ کرنا (الْمُكَاتَبَة)

مکاتبہ کرنا (الْمُكَاتَبَة)


الحديث أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


غلام اور اس کے مالک کے درمیان قسط وار مال پر ایک معاہدہ ہے جسے غلام اپنی آزادی کے بدلے اپنے مالک کو ادا کرے گا۔

الشرح المختصر :


مُکاتَبَہ غلام اوراس کے مالک کے درمیان ایک عقد ہے۔ جس کےتحت آقا اپنے غلام سے مالی معاہدہ کرتا ہےکہ وہ اسے مال کی مقررہ مقدار مدتِ معلومہ میں قسط وار اداکرے گا، پس جب وہ اس کو ادا کردے گا تو آزاد ہوجائےگا۔ اس کو کتابت کہنے کی وجہ یہ ہے کہ غلام گویا اپنے آقا کے لیے اس کی قیمت کو اپنے اوپر لکھ لیتا ہے، اور اس کا آقا اس کے لیے آزادی کو اپنےاوپر لکھ لیتا ہے۔ اس عمل کو کِتابت اور اس غلام کو مُکاتَب کہتے ہیں۔

التعريف اللغوي المختصر :


مُکاتَبہ: کاتَبَ فعل کا مصدر ہے جو کہ مُفَاعَلۃ کے وزن پر ہے کہا جاتا ہے: ”كاتَبَ، يُكاتِبُ كِتاباً ومُكاتَبَةً“ یعنی اس آدمی نے اپنے غلام سے قسط وار معین مال کی ادائیگی پر مکاتبہ کر لیا ہے، چنانچہ جب وہ رقم ادا کردے گا تو آزاد ہو جائے گا۔