فضائل الذكر
ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے (سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ) سو مرتبہ پڑھا، اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔“  
عن أبي هريرة -رضي الله عنه- عن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: «مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ في يومٍ مِائَةَ مَرَّةٍ حُطَّتْ عَنْهُ خَطَايَاهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ».

شرح الحديث :


یہ حدیث اس ذکر کی فضیلت پر دلالت کرتی ہے جو تسبیح کے اس صیغہ پر مشتمل ہے، جو یہ ذکر کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف کر دے گا خواہ وہ کتنے ہی زیادہ کیوں نہ ہو۔ اگرچہ اس کے گناہ کثرت میں سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔ اللہ کا ذکر کرنے والے بندوں کے لیے اس کا فضل ہے۔ یہ صبح کے اذکار میں سے ہے اس لیے کہ حدیث میں ’’فی یوم‘‘ کا لفظ ہے، اسی طرح شام کے اذکار میں سے بھی ہے جیساکہ ابوہریرہ-رضی اللہ عنہ- کی اس روایت میں ہے:"من قال: حين يصبح وحين يمسي: سبحان الله وبحمده، مائة مرة، لم يأت أحد يوم القيامة، بأفضل مما جاء به، إلا أحد قال مثل ما قال أو زاد عليه" جو شخص بوقتِ صبح یا شام ’’سبحان اللہ وبحمدہ‘‘ سو بار کہے گا، اُس سے بہتر توشہ قیامت کے دن کوئی اور لے کر نہیں آئے گا۔ ’’صرف وہی لے کر آئے گا‘‘ یا ’’اُس جیسا کوئی اور نہیں لائے گا‘‘ کا اضافہ بھی کیا ہے (اس میں راوی کو شک ہے)۔ امام مسلم نے اس کی روایت کی ہے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية