البحث

عبارات مقترحة:

المؤخر

كلمة (المؤخِّر) في اللغة اسم فاعل من التأخير، وهو نقيض التقديم،...

الودود

كلمة (الودود) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعول) من الودّ وهو...

المحيط

كلمة (المحيط) في اللغة اسم فاعل من الفعل أحاطَ ومضارعه يُحيط،...

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ "رسول اللہ نے اس مرد پر لعنت کی ہے جو عورت کا لباس پہنتا ہے اور اس عورت پر لعنت کی ہے جو مرد کا لباس پہنتی ہے‘‘۔

شرح الحديث :

جو شخص عورتوں کی مشابہت اختیار کرتا ہے وہ بر زبان نبی ملعون ہے اور جو عورت مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہے اسے بھی نبی نے معلونہ قرار دیا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالی نے مرد وزن کو پیدا فرمایا اور ان میں سے ہر ایک کو امتیازی شان دی۔ مرد اپنی خلقت، بناوٹ، قوت اور دینی معاملات وغیرہ کے اعتبار سے عورتوں سے مختلف ہوتے ہیں اور اسی طرح عورتیں بھی مردوں سے مختلف ہوتی ہیں۔ جو مردوں کو عورتوں کی مانند یا عورتوں کو مردوں کی مانند بنانا چاہتا ہے وہ اللہ کی بناوٹ اور شریعت میں اس سے انحراف کرتا ہے کیونکہ اللہ تعالی نے جو کچھ بنایا ہے یا مشروع کیا ہے اس میں اس کی کوئی نہ کوئی حکمت ہے۔ اسی وجہ سے احادیث کی نصوص میں لعنت کی سخت وعید آئی ہے۔ یعنی مرد کی عورت کے ساتھ اور عورت کی مرد کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے کی وجہ سے اللہ کی رحمت سے دھتکار دیا جاتا ہے اور دور کر دیا جاتا ہے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية