أشراط الساعة
ابوہریرہ - رضی اللہ عنہ - سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عراق اپنے درہم اور قفیز کو روک لے گا اور شام اپنے مُد اور دینار روک لے گا اور مصر اپنے اِردَب اور دینار روک لے گا تم جہاں سے چلے تھے وہیں لوٹ آؤ گے، اور تم جہاں سے چلے تھے وہیں لوٹ آؤ گے، اور تم جہاں سے چلے تھے وہیں لوٹ آؤ گے“۔ اور اس بات پر ابوہریرہ -رضی اللہ عنہ - کا گوشت اور خون گواہ ہے۔  
عن أبي هريرة -رضي الله عنه-، قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «مَنعت العراق دِرْهَمِها وقِفِّيزها، ومنعت الشام مُدْيها ودينارها، ومنعت مصر إردَبَّها ودينارها، وعُدتم مِن حيث بَدَأتُم، وعُدتم من حيث بدأتم، وعُدتم من حيث بدأتم» شَهِد على ذلك لحم أبي هريرة ودمه.

شرح الحديث :


نبی ﷺ بتا رہے ہیں کہ عنقریب مسلمان عراق، شام اور مصر کو فتح کر لیں گے اور ان علاقوں کے باسیوں پرناپ اور تول کے لحاظ سے مال کی ایک مخصوص مقدار بطور جزیہ لاگو کر دی جائے گی جسے وہ مسلمانوں کو ادا کیا کریں گے۔ لیکن آخری زمانے میں اس کی ادائیگی روک دی جائے گی، یا تو اس لیے کہ ان علاقوں کے کفارعہد شکنی کرتے ہوئے اپنے اوپر واجب الاداء اموال کو ادا نہیں کریں گے یا پھر عجمی کفار ان علاقوں پر اپنا تسلط جما لیں گے اور وہ مسلمانوں تک ان اموال کی رسائی کو روک دیں گے اوراس وقت پھر مسلمان ویسے ہی کمزور، فقیر اور غریب ہو جائیں گے جیسے وہ ابتدائے اسلام میں تھے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية