البحث

عبارات مقترحة:

الوتر

كلمة (الوِتر) في اللغة صفة مشبهة باسم الفاعل، ومعناها الفرد،...

الواحد

كلمة (الواحد) في اللغة لها معنيان، أحدهما: أول العدد، والثاني:...

الرحمن

هذا تعريف باسم الله (الرحمن)، وفيه معناه في اللغة والاصطلاح،...

عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا روایت ہے کہ کچھ اعرابی لوگ رسول اللہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا تم اپنے بچوں کو چومتے ہو؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔ اس پر وہ کہنے لگے: لیکن اللہ کی قسم! ہم تو (اپنے بچوں کو) نہیں چومتے! اس پر رسول اللہ نے فرمایا کہ ’’اگر اللہ تعالیٰ نے تمہارے دلوں سے شفقت نکال لی ہو تو میں بھلا کیا کر سکتا ہوں!‘‘۔

شرح الحديث :

کچھ اعرابی لوگ نبی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں ںے دریافت کیا: کیا تم اپنے بچوں کو چومتے ہو؟ نبی نے فرمایا: ہاں ۔اور اعرابی لوگ ذرا سخت اور درشت ہوتے ہیں۔ وہ کہنے لگے کہ ہم تو اپنے بچوں کو نہیں چومتے۔ اس پر نبی نے فرمایا: ’’جب اللہ نے تمارے دلوں سے شفقت نکال دی ہے تو میں اسے تمہارے دلوں میں پیدا نہیں کر سکتا۔‘‘ "دليل الفالحين" (3 /9: 10)، و"شرح رياض الصالحين" لابن عثيمين (2 /553: 554)۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية