الجبار
الجَبْرُ في اللغة عكسُ الكسرِ، وهو التسويةُ، والإجبار القهر،...
خوف، مرض وغیرہ کا مُحرِم کو ابتدائی طور پر یا پھر ہمیشہ کے لئے، کلی یا جزوی طور پر مناسک حج یا عمرہ ادا کرنے سے روک دینا۔
’احصار‘ کا معنی ہے کہ احرام باندھنے کے بعد مُحرِم شخص کو کوئی ایسا عارضہ پیش آجائے جو حج اور عمرہ کے مناسک کی مکمل ادائیگی میں حائل ہوجائے۔ مثلا ًکوئی دشمن، مرض، قید یا اس کے علاوہ کوئی اور بات پیش آجائے بایں طور کہ اس کی وجہ سے مُحرم مناسکِ حج یا عمرہ کو پورا کرنے سے قاصر ہوجائے۔
اِحصار: ’أَحْصَرَ، يُحْصِرُ‘ سے مصدر ہے جس کا معنی ہے جمع کرنا، قید کرنا اور روک لینا۔ کہا جاتا ہے: ”أحْصَرَهُ المَرَضُ“ یعنی اسے مرض نے روک لیا، جب مرض کسی کو سفر کرنے سے روک لے۔ اسی سے ’اِحصار‘ کی اصطلاح نکلی ہے جس کا معنی ہے: کسی مرض یا اس طرح کے کسی اور سبب کی وجہ سے حاجی مناسک حج ادا کرنے سے روک دیا جائے۔