البحث

عبارات مقترحة:

العالم

كلمة (عالم) في اللغة اسم فاعل من الفعل (عَلِمَ يَعلَمُ) والعلم...

الأول

(الأوَّل) كلمةٌ تدل على الترتيب، وهو اسمٌ من أسماء الله الحسنى،...

المقيت

كلمة (المُقيت) في اللغة اسم فاعل من الفعل (أقاتَ) ومضارعه...

آیاتِ محکمہ، مُحکَمْ آیتیں۔ (الآيَاتُ المُحْكَمَةُ)


علوم القرآن أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


روشن اور کھلى ہوئی آیتیں جن کا مطلب کسی سے مخفی نہیں ہوتا ۔

الشرح المختصر :


قرآنِ پاک کے اندر دو طرح کى آیتیں ہیں؛ محکم اور متشابہ۔ محکم ان آیتوں کو کہتے ہیں جن میں کسى طرح کے احتمال، اور شک وشبہہ کى کوئی گنجائش نہیں ہوتى اور نہ ہی ان کے معنى ومفہوم کے خلط ملط ہونے کا کوئی اندیشہ ہوتا ہے، ان آیتوں کا مطلب اکثر لوگوں پر عیاں ہوتا ہے، اور بیشتر آیتیں اسی قسم کى ہیں۔ جب کہ متشابہ کا اطلاق ان آیتوں پر ہوتا ہے جن کا مفہوم بعض لوگوں کے فہم سے پرے ہوتا ہے، اہلِ علم تو انہیں سمجھ لیتے ہیں مگر اَنْ پڑھ لوگ نہیں سمجھ پاتے، اور ان میں سے کچھ آیتیں ایسی بھی ہیں جن کا علم صرف باری -تعالى- ہى کو ہے، متشابہ کے تعلق سے قاعدہ یہ ہے کہ اسے محکم کى روشنى میں سمجھا جائے تاکہ اشتباہ جاتا رہے۔