البحث

عبارات مقترحة:

الكريم

كلمة (الكريم) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل)، وتعني: كثير...

الخالق

كلمة (خالق) في اللغة هي اسمُ فاعلٍ من (الخَلْقِ)، وهو يَرجِع إلى...

المجيد

كلمة (المجيد) في اللغة صيغة مبالغة من المجد، ومعناه لغةً: كرم...

عفّت، پاک دامنی (الْعِفَّةُ)


الثقافة والدعوة التربية والسلوك أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


شرم گاہ کو حرام کاری سے بچا کر اور زبان کو آبر و ریزی اور اسی طرح کی دیگر چیزوں سے روک کر، نفس کو ناجائز خواہشات سے باز رکھنا۔

الشرح المختصر :


عفت: نفس کو پاک و صاف کرنا اور اسے ہر قسم کی خواہشات کے پیچھے چلنے سے قابو میں رکھنا۔ یہ شہوت رانیوں کی افراط اور راہبانہ وتجردانہ زندگی کی تفریط کے مابین ایک درمیانی حالت ہے۔ ایسا دل کو ممنوعہ شہوتوں کی طرف بہکنے سے کنٹرول کرنے اور اعضا وجوارح جیسے ہاتھ، زبان، کان، آنکھ اور شرم گاہ کو بُرائیوں سے محفوظ رکھنے سے ہوتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


عفّت: بُری چیز سے بچنا اور باز رہنا۔ کہا جاتا ہے: ”عَفَّ عَنِ الحرامِ، يَعِفُّ، عِفَّةً“ کہ وہ حرام کام سے رُک گیا یعنی وہ نازیبا بُرائیوں سے باز آگیا اور ان کو چھوڑ دیا۔ اس کا اصل معنی: کسی شے کی قلت ہے۔ نیز اس کا اطلاق کسی چیز سے پاکیزگی اور پاکی و صفائی پر بھی ہوتا ہے۔