الخلاق
كلمةُ (خَلَّاقٍ) في اللغة هي صيغةُ مبالغة من (الخَلْقِ)، وهو...
ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے غزوہ اوطاس میں گرفتار ہونے والی لونڈیوں کے بارے میں فرمایا: "کسی حاملہ عورت سے اس وقت تک صحبت نہ کی جائے جب تک کہ اس کی زچگی نہ ہو جائے اور غیر حاملہ سے بھی اس وقت تک صحبت نہ کی جائے جب تک کہ اس کو ایک حیض نہ آجائے"۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کر رہے ہیں کہ مکہ کے قریب واقع اوطاس کے مقام پر نبی ﷺ نے جہاد میں کفار سے گرفتار کی گئی کسی حاملہ عورت سے تب تک مباشرت سے منع فرمایا جب تک کہ بچہ جن دینے کے ساتھ اس کا استبراء رحم نہ ہو جائے اور وہ اپنے نفاس سے پاک نہ ہوجائے۔ جب کہ وہ عورت جو حاملہ نہ ہو اس سے اس وقت تک ہم بستری نہیں کی جائے گی جب تک کہ اسے ایک حیض نہ آ جائے۔ کیونکہ ہمیں اس کے پیٹ کے بچے سے خالی ہونے کا علم حیض ہی کے ذریعے ہوتا ہے۔ گرفتار شدہ باندی پر قیاس کرتے ہوئے خرید کردہ یا کسی بھی اور طریقے سے ملکیت میں آنے والی باندی کا بھی یہی حکم ہے۔