المقيت
كلمة (المُقيت) في اللغة اسم فاعل من الفعل (أقاتَ) ومضارعه...
جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے نماز قائم کرنے، زکوۃ ادا کرنے اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کرنے پر بیعت کی۔
جریر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے نبی ﷺ کے ہاتھ پر نماز قائم کرنے، زکوۃ ادا کرنے اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کرنے پر بیعت کی۔ یہاں مبایعت کا معنی باہم معاہدہ کرنا ہے۔ اسے مبایعت کا نام اس لیے دیا گیا کیونکہ دونوں بیعت کرنے والوں میں سے ہر کوئی اپنی"باع" یعنی اپنے ہاتھ کو دوسرے کی طرف بڑھاتا ہے تا کہ وہ دوسرے کے ہاتھ کو پکڑ سکے۔ یہ تین اشیاء ہیں: 1۔ صرف اللہ کا حق 2۔ صرف آدمی کا حق 3۔ مشترکہ حق۔ جو شے محض اللہ کا حق ہے وہ اقامت نماز ہے۔ یعنی مسلمان اسے بالکل ٹھیک انداز میں ویسے پڑھے جیسا کہ مطلوب ہے۔ اس کے اوقات میں اس کی پابندی کرے اور اس کے ارکان و واجبات اور شرائط کو پورا کرے نیز اس کے مستحبات کے ساتھ اس کی تکمیل کرے۔ مردوں کے سلسلے میں نماز قائم کرنے میں یہ بات بھی آتی ہے کہ وہ نماز کو مسجدوں میں با جماعت ادا کریں۔ یہ نماز قائم کرنے میں شامل ہے۔ اسی طرح نماز قائم کرنے میں نماز میں خشوع اختیار کرنا بھی آتا ہے۔ خشوع سے مراد یہ ہے کہ دل یکسو ہو اور نمازی جو کچھ کہہ رہا ہو یا کر رہا ہو اس پر غور و فکر کرے۔ یہ بہت اہم بات ہے کیونکہ یہ نماز کا مغز اور اس کی روح ہے۔ دوسری بات "إيتاء الزكاة" ہے۔ یعنی زکوۃ اس کے مستحق کو دینا۔ تیسری بات" النصح لكل مسلم" ہے۔ یعنی ہر مسلمان چاہے اس سے قریبی تعلق ہو یا دور کا، چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا ہو اور چاہے مرد ہو یا عورت، اس کی خیرخواہی کرنا۔ ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی کیسے کی جائے؟ اس کا بیان انس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے کہ "تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک کامل الایمان نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لیے بھی وہی کچھ پسند نہ کرنے لگے جو وہ خود اپنے لیے پسند کرتا ہے"۔ خیر خواہی یہی ہے کہ آپ اپنے بھائیوں کے لیے وہی کچھ پسند کریں جو خود اپنے لیے پسند کرتے ہیں بایں طور کہ جس بات سے وہ خوش ہوں اس سے آپ بھی خوش ہوں اور جوان کو بُری لگے وہ آپ کو بھی بُری لگے اور یہ کہ آپ ان سے ویسا ہی طرز سلوک روا رکھیں جیسا آپ چاہتے ہیں کہ وہ آپ سے روا رکھیں۔ یہ باب بہت ہی وسیع اور بہت بڑا ہے۔