الرب
كلمة (الرب) في اللغة تعود إلى معنى التربية وهي الإنشاء...
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا روایت ہے کہ کچھ اعرابی لوگ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا تم اپنے بچوں کو چومتے ہو؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں۔ اس پر وہ کہنے لگے: لیکن اللہ کی قسم! ہم تو (اپنے بچوں کو) نہیں چومتے! اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ’’اگر اللہ تعالیٰ نے تمہارے دلوں سے شفقت نکال لی ہو تو میں بھلا کیا کر سکتا ہوں!‘‘۔
کچھ اعرابی لوگ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں ںے دریافت کیا: کیا تم اپنے بچوں کو چومتے ہو؟ نبی ﷺ نے فرمایا: ہاں ۔اور اعرابی لوگ ذرا سخت اور درشت ہوتے ہیں۔ وہ کہنے لگے کہ ہم تو اپنے بچوں کو نہیں چومتے۔ اس پر نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جب اللہ نے تمارے دلوں سے شفقت نکال دی ہے تو میں اسے تمہارے دلوں میں پیدا نہیں کر سکتا۔‘‘ "دليل الفالحين" (3 /9: 10)، و"شرح رياض الصالحين" لابن عثيمين (2 /553: 554)۔