البحث

عبارات مقترحة:

الحافظ

الحفظُ في اللغة هو مراعاةُ الشيء، والاعتناءُ به، و(الحافظ) اسمٌ...

العليم

كلمة (عليم) في اللغة صيغة مبالغة من الفعل (عَلِمَ يَعلَمُ) والعلم...

الوتر

كلمة (الوِتر) في اللغة صفة مشبهة باسم الفاعل، ومعناها الفرد،...

ابو عبید جو ابن ازہرکے آزاد کردہ غلام ہیں بیان کرتے ہیں کہ میں نے عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کےساتھ نمازعید ادا کی۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ دو دن ایسے ہیں جن میں روزہ رکھنے سے رسول اللہ نے منع فرمایا ہے۔ ایک (رمضان کے) روزوں کے بعد افطار کا دن (عید الفطر) اور دوسرا وہ دن جس میں تم اپنی قربانی کا گوشت کھاتے ہو (یعنی عید الاضحی کا دن)۔

شرح الحديث :

اللہ عزّ و جلّ نے مسلمانوں کے لیے دو دن بطورِ عید مقرر کیے ہیں جن میں سے ہر ایک کا کسی نہ کسی دینی شعار کے ساتھ تعلق ہے۔ عید الفطر کا تعلق روزوں کے مکمل ہونے کے ساتھ ہے۔ چنانچہ مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اس دن اللہ عز و جل کا روزے کی نعمت کے اتمام پر شکر بجا لاتے ہوئے اور روزوں کے بعد اللہ تعالیٰ نے جس افطار (روزہ نہ رکھنے) کا حکم دیا اس نعمت کے اظہار کے لیے روزہ نہ رکھے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ’’ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ ‘‘ [البقرة: 185]۔ ترجمہ: ’’وه چاہتا ہے کہ تم گنتی پوری کرلو اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی بڑائیاں بیان کرو اور اس کا شکر کرو‘‘۔ جب کہ دوسرا دن عید الاضحی کا دن ہے جو کہ بطور ہدی و قربانی ذبح کیے جانے والے جانوروں سے متعلق ہے۔ چنانچہ اس دن لوگ بطورِ ہدی اور بطورِ قربانی جانوروں کو ذبح کرتے ہیں اور ان کا گوشت کھا کر اللہ کے شعائر کا اظہار کرتے ہیں۔ چنانچہ مسلمان پر واجب ہے کہ وہ ان دونوں ایام میں روزہ نہ رکھے۔ ان میں روزہ رکھنا اس کے لیے حرام ہے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية