البحث

عبارات مقترحة:

القوي

كلمة (قوي) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) من القرب، وهو خلاف...

المحيط

كلمة (المحيط) في اللغة اسم فاعل من الفعل أحاطَ ومضارعه يُحيط،...

العظيم

كلمة (عظيم) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) وتعني اتصاف الشيء...

شرح حديث عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول...

عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑنا کفر ہے‘‘۔

شرح الحديث :

یہ حدیث مسلمان کے حق کی عظمت کی دلیل ہے بایں طور کہ اس میں مسلمان کے اپنے بھائی کو گالی دینے کو فسق قرار دیا گیا ہے۔فسق کا معنی ہے: اللہ کی اطاعت گزاری کو چھوڑ دینا اور یہ کہ جو اپنے مسلمان بھائی سے لڑائی کرتا ہے وہ ایسے کفر کا مرتکب ہوتا ہے جو اسے دائرۂ اسلام سے خارج کر دیتا ہے جب کہ وہ مسلمان سے لڑنے کو حلال سمجھے۔ اور جب وہ اپنی کسی ذاتی وجہ سے یا پھر کسی دنیوی غرض سے لڑائی کرے اور اس کے خون بہانے کو حلال خیال نہ کرتا ہو تو پھر وہ کفرِ اصغر کا مرتکب ہو گا جو ملتِ اسلام سے اخراج کا باعث نہیں ہوتا۔ اور اس صورت میں اس پر کفر کے لفظ کا اطلاق ممانعت میں مبالغہ و شدت پیدا کرنے کے لیے ہوگا۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية