الواسع
كلمة (الواسع) في اللغة اسم فاعل من الفعل (وَسِعَ يَسَع) والمصدر...
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر بڑے ہلکے ہیں، میزان میں بڑے وزنی ہیں اور رحمٰن کو بڑے محبوب ہیں وہ ’’سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم‘‘ ہیں۔‘‘
رسول اللہ ﷺ نے اس حدیث میں اس بات کی خبر دی ہے کہ ہمارے رب رحمٰن تبارک و تعالیٰ کو دو کلمے بڑے پسند ہیں کہ جن کے حروف بہت کم ہیں لیکن میزان میں بڑے وزنی ہیں اور وہ ’’سبحان الله وبحمده، سبحان الله العظيم‘‘ ہیں۔ کیوں کہ یہ کلمات اللہ تعالیٰ کی تسبیح، اور نقائص سے اس کی پاکی اور ایسی چیز سے منزَّہْ ہونے کو متضمن ہیں جو اللہ تبارک وتعالیٰ کی جلالتِ شان کے شایانِ شان نہیں۔ اور اس پاکیزگی کی تاکید عظمت کے وصف کے ذریعہ کی گئی ہے۔