المليك
كلمة (المَليك) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعيل) بمعنى (فاعل)...
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کوئی بھی عورت جو اس حال میں وفات پائے کہ اس کا خاوند اس سے راضی ہو، وہ جنت میں داخل ہو گی‘‘۔
شادی شدہ عورت کا اگر اس حال میں انتقال ہو کہ اُس کا خاوند اس سے راضی تھا کیونکہ وہ اس کے حقوق پورے کرتی تھی یا پھر اس سے جو کچھ کمی کوتاہی ہوئی اسے اس نے معاف کردیا ہو تو یہ اس کے دخول جنت کا سبب ہے۔ یہ حدیث ضعیف ہے تاہم اسی معنی کی ایک اور حدیث ہے کہ: "جب عورت پانچ نمازیں پڑھے، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی فرماں برداری کرے تو اس کو اختیار ہے کہ وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے‘‘۔ اس حدیث کو ابن حبان نے روایت کیا ہے اور یہ صحیح حدیث ہے۔