الحيي
كلمة (الحيي ّ) في اللغة صفة على وزن (فعيل) وهو من الاستحياء الذي...
علی بن طلق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: "جب تم میں سے کسی کی دوران نماز ہوا خارج ہوجائے، تو وہ (نماز توڑ کر) پلٹ آئے، وضو کرے اور دوبارہ نماز پڑھے"۔
جب نمازی کا پھسکی یا گوز کے خارج ہونے یا پھر نواقض وضو میں سے کسی ناقض کی وجہ سے وضو ٹوٹ جائے، چاہے ایسا فرض نمازمیں ہو یا پھر نفل میں، تو اس صورت میں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی نماز سے واپس پلٹ جائے اور اسے جاری نہ رکھے۔ پھر وضو کرے اور نماز دوبارہ ادا کرے۔ یہ حدیث ضعیف ہے، تاہم اس حکم پر ایک اور حدیث دلالت کرتی ہے، جس میں آتا ہے کہ آپ ﷺ کے سامنے ایک ایسے شخص کی پریشانی کا ذکر کیا گیا، جسے یوں لگتا تھا کہ دوران نماز اس کی ہوا خارج ہو گئی ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: "وہ نہ ہٹے، -یا پھر فرمایا -وہ نہ پلٹے، یہاں تک کہ آواز سن لے یا اسے بو محسوس ہو"۔ متفق علیہ۔