البحث

عبارات مقترحة:

الغفور

كلمة (غفور) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعول) نحو: شَكور، رؤوف،...

الرءوف

كلمةُ (الرَّؤُوف) في اللغة صيغةُ مبالغة من (الرأفةِ)، وهي أرَقُّ...

اجنبی لوگ جن کے مابین کوئی رشتہ داری نہیں
(أباعِدٌ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

اجنبی لوگ جن کے مابین کوئی رشتہ داری نہ ہو۔

الشرح المختصر

'الأَبَاعِد' سے مراد وہ لوگ ہیں جن کے مابین کوئی نسبی رشتہ داری نہ ہو۔ نسبی رشتہ داری سے مراد وہ رشتہ داری ہے جو ولادت کی وجہ سے ہو، چاہے قریبی ہو جیسے سگے بھائی اور چچا کے بیٹے۔ یا دور کی ہو جیسے پردادا کے بیٹے، دادا کے چچا کے بیٹے اور ایک ہی قبیلہ کے افراد وغیرہ۔ چنانچہ 'اَبَاعِد' کے لفظ کا اطلاق ہر اس اجنبی پر ہوتا ہے جس کے اور دوسرے شخص کے مایبن رحمی رشتہ داری نہ ہو۔ رہی بات سببی رشتہ داری کی، جیسے رضاعت اور مصاہرت (سسرالی رشتہ داری) تو وہ بھی اَباعد ہی میں شمار ہوتے ہیں۔

التعريف اللغوي المختصر

الأباعِدُ: یہ 'أَبْعَد' کی جمع ہے جس کا معنی ہے بہت زیادہ دور۔ بُعد کا حقیقی معنی ہے: دو اشیاء کے مابین مسافت۔ اَبعَد ضد ہے اَقرَب کی۔ اَبَاعِد کا اطلاق ان اجنبی لوگوں پر بھی ہوتا ہے جو خاندان میں سے نہ ہوں۔