الحفيظ
الحفظُ في اللغة هو مراعاةُ الشيء، والاعتناءُ به، و(الحفيظ) اسمٌ...
وہ جگہیں جہاں اونٹ آنے اور بیٹھنے کے عادی ہوں۔
’أعطان‘ ان جگہوں سے عبارت ہے، جہاں اونٹ رات یا دن کے کسی وقت بیٹھتے اور اپنے پہلو رکھتے ہوں، چاہے پانی یینے، یا سونے یا رہائش وغیرہ کی غرض سے یا کسی دوسرے مقصد سے، اسی طرح چاہے وہ جگہیں دیواروں سے گھری ہوئی ہوں یا درختوں سے یا اس قبیل کی دیگر اشیا سے۔ ’أعطان‘ میں وہ جگہیں داخل نہیں ہیں، جہاں راہ چلتے اونٹ رات گزارنے یا چارہ کھانے کے لیے پڑاؤ کرتے ہیں اور پھر وہاں سے کوچ کر جاتے ہیں؛ اس لیے ایسی جگہوں کو عطن نہیں کہا جاتا۔
’أعطان‘ یہ عَطَنْ اور مَعْطَنْ کی جمع ہے۔ گھاٹ پر اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہوں کو أعطان کہتے ہیں۔ ہر وہ جگہ جہاں اونٹ عام طور سے بیٹھتے ہیں وہ ’عَطَنْ‘ کہلاتا ہے۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ صرف پانی کے مقام پر اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہوں پر ہی اس لفظ کا اطلاق ہوتا ہے۔