اَکلِ حرام، حرام خوری (أَكْلُ الحَرَامِ)

اَکلِ حرام، حرام خوری (أَكْلُ الحَرَامِ)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


ہر اس چیز کا استعمال کرنا جس سے شریعتِ مطہرہ نے روکا ہو، خواہ وہ کھانے والى چیز ہو یا پہننے والى یا سواری کرنے والى یا کوئی دوسری چیز۔

الشرح المختصر :


اکلِ حرام (حرام خوری) میں ہر وہ شے داخل ہے جس سے استفادہ کرنے کى شریعت میں ممانعت وارد ہوئی ہے۔ اس میں مندرجہ ذیل امور شامل ہیں: 1- حرام کھانا تناول کرنا خواہ وہ بذاتِ خود حرام ہو جیسے خنزیر، مردار اور خون، یا اسے حرام طریقہ سے حاصل کیا گیا ہو جیسے چورى کردہ کھانا۔ 2- کسی بھی قسم کى نشہ آور چیز کا استعمال کرنا خواہ وہ مائع ہو یا جامد۔ 3- اپنے اوپر یا دوسروں پر ناحق مال خرچ کرنا جیسے زنا، گانے، بیعِ فاسد، چورى یا رشوت کی کمائی یا بلا ضرورت گداگرى کر کے کمایا ہوا مال وغیرہ۔