المؤمن
كلمة (المؤمن) في اللغة اسم فاعل من الفعل (آمَنَ) الذي بمعنى...
وہ لڑکی جسے آپ کے باپ اور ماں (دونوں نے) یا ان میں سے کسی ایک نے جنم دیا ہو۔
اخت (بہن) ان رحمی رشتہ داروں میں سے ہے جو محرم ہوتے ہیں۔ اس سے مراد وہ لڑکی ہے جو کسی کے ساتھ باپ اور ماں دونوں میں یا ان میں سے کسی ایک میں شریک ہو۔ بہن اگر باپ اور ماں دونوں کی طرف سے ہو تو اسے اُخت شقیقہ (سگی بہن) کہا جاتا ہے اور اگر صرف باپ کی طرف سے ہو تو اسے اُخت لِاَب (باپ شریک بہن) کہا جاتا ہے اور اگر صرف ماں کی طرف سے ہو تو وہ اُخت لِاُم (ماں شریک بہن) کہلاتی ہے۔ بعض دفعہ ’اخت‘ (بہن) کے لفظ کا اطلاق رضاعی (دودھ شریک) بہن پر بھی ہوتا ہے۔
الأُخْتُ: أخ (بھائی) کی مونث ۔ اس سے مراد وہ لڑکی ہے جسے آپ کے باپ اور ماں نے یا ان میں سے کسی ایک نے جنا ہو۔